اسلام آباد: برطانوی حکومت نے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا کے عمل کو مکمل طور پر پیپر لیس بناتے ہوئے 'ای ویزا' سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس انقلابی تبدیلی کے بعد اب پاکستانیوں کو برطانیہ جانے کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نئے نظام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ویزا کے عمل کو تیز رفتار اور محفوظ بنانا ہے۔
ویزا کی تمام معلومات ڈیجیٹل طور پر "UK Visas and Immigration" کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہوں گی۔درخواست گزاروں کو بایو میٹرک کے بعد پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے پاسپورٹ گم ہونے یا خراب ہونے کا خطرہ ختم ہو جائے گا۔
مسافروں کو ایک 'شیئر کوڈ' دیا جائے گا، جسے وہ ایئرپورٹ پر اپنی ویزا حیثیت کی تصدیق کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ویزا کے لیے کسی ایجنٹ کی خدمات لینے کے بجائے صرف gov.uk ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ آن لائن درخواست جمع کرائیں اور صرف بایو میٹرک کے لیے سینٹر تشریف لے جائیں۔
یہ سسٹم خاص طور پر سیاحوں، طالب علموں اور ورک ویزا والوں کے لیے وقت بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
برطانوی ویزا اب ڈیجیٹل: پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر سٹیکر لگوانے کی ضرورت ختم
07:18 PM, 25 Feb, 2026