آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ملی جلی کارکردگی

05:32 PM, 25 Feb, 2026

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس بار رینکنگ میں کئی بڑے الٹ پھیر دیکھنے میں آئے ہیں۔      صاحبزادہ فرحان کی شاندار فارم رنگ لے آئی، 2 درجے ترقی کے بعد دنیا کے تیسرے بہترین بیٹر بن گئے۔    بھارت کے ابھیشک شرما اپنی پہلی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے، جبکہ ایشان کشن پانچویں نمبر پر آ گئے۔
    جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس اور انگلینڈ کے ہیری بروک نے بھی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔    زمبابوے کے سکندر رضا نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی اور نمبر ون پوزیشن چھین لی۔
    پاکستان کے صائم ایوب کے لیے مایوس کن خبر، وہ ایک درجہ نیچے گر کر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔     بھارتی سپنر ورن چکرورتی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔    جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 21 درجے کی غیر معمولی ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ دھمکے۔     پاکستان کے ابرار احمد اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے اور دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

مزیدخبریں