کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
اس سے قبل، گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔