یوکرین کا حل اس کی خود مختاری اور سرحدوں کے احترام کے مطابق ہونا چاہیے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

11:30 AM, 25 Feb, 2026

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کو 4 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں گوتریس نے کہا کہ یوکرین کی تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرنا بہت ضروری ہے اور یہ جنگ اب بھی عالمی ضمیر پر ایک بڑا دھچکا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران یوکرین میں 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 41 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اس جنگ میں جوہری تنصیبات کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں، جو عالمی سطح پر مزید تشویش کا باعث ہیں۔

مزیدخبریں