نیویارک : شمال مشرقی امریکا میں ایک انتہائی شدید برفانی طوفان نے پورے خطے میں زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے، جو کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں بھی تقریباً 20 انچ تک برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
میساچوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ امریکا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے سے 5600 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تیز ہوائیں اور برفباری کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طاقتور بم سائیکلون نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔