امریکا نے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ منتقل کر دیے

01:58 PM, 25 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکا نے اپنے 150 جنگی طیارے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیے ہیں، جن میں سے بیشتر طیارے یورپ کے اڈوں پر اتارے گئے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔

اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت کا تیسرا دور جنیوا میں ہونے جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ بہت قریب ہے اور یہ ایک تاریخی موقع ہے جس سے دونوں ممالک کے خدشات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ عراقچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدہ صرف سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزیدخبریں