مصر : پاکستانی ہاکی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کے لیے روانہ ہوئی، جہاں اسے یکم مارچ کو چین، 2 مارچ کو ملائیشیا، اور 3 مارچ کو آسٹریا کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو خوشخبری دیں گے اور اس چیلنج کو نئی ذمہ داری کے طور پر خوشی سے قبول کیا ہے۔