میکسیکو کے ڈرگ لارڈ ال مینچو کی ہلاکت کے حوالےسے نئی تفصیلات سامنے آئیں

11:41 AM, 25 Feb, 2026

میکسیکو :میکسیکو کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ، نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق، اس کارروائی کی کامیابی میں ال مینچو کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کا اہم کردار تھا، جس کی نگرانی سکیورٹی ادارے کر رہے تھے۔

میکسیکو کے حکام نے تسلیم کیا کہ ال مینچو تک پہنچنے اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔ انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا، جس سے یہ تصدیق ہوئی کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جائے گا۔ اس اطلاع کے بعد آپریشن کو حتمی شکل دی گئی اور بالآخر ال مینچو کو ہلاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں