برطانیہ کا نیا الیکٹرانک اجازت نامہ نظام شروع

12:47 PM, 25 Feb, 2026

لندن : برطانیہ نے آج سے ایک نیا نظام شروع کر دیا ہے جس کے تحت 85 ممالک کے شہریوں کو برطانیہ آنے سے پہلے الیکٹرانک اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اگر کسی شخص کے پاس یہ اجازت نامہ نہیں ہوگا تو اسے سفر سے روک دیا جائے گا۔

اس نظام کے تحت وہ تمام افراد جو ویزا کے بغیر برطانیہ جا سکتے ہیں، انہیں 16 پاؤنڈ فیس ادا کر کے یہ اجازت نامہ آن لائن لینا ہوگا۔ یہ سکیم پہلی بار 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی، اور گزشتہ سال اپریل میں یہ پابندیاں صرف یورپی یونین کے شہریوں کے لیے تھیں، لیکن اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تھا۔

اب سے یہ ضروری ہو گا کہ برطانیہ جانے والے تمام افراد کے پاس الیکٹرانک اجازت نامہ، ای ویزا، یا کوئی دوسرا درست دستاویزات موجود ہوں۔ اگر ایسا نہ ہو تو ایئر لائنز کو انہیں پرواز پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دینی ہوگی۔برطانوی اور آئرلینڈ کے شہریوں، یا جنہیں برطانیہ میں رہنے کی اجازت ہے، کو اس نئے نظام سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں