پاکستان کا روس اور یوکرین جنگ کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کا اظہار

09:56 AM, 25 Feb, 2026

نیویارک : پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جنگ کی بجائے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2022 میں بھی روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی حمایت کی تھی اور آج بھی چاہتا ہے کہ دونوں ممالک دوبارہ بات چیت کا آغاز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں اقوام متحدہ کے چارٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کی علاقائی سلامتی کا خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں