کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔
پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 میں اپنے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کو اپنے کاروباری ماڈلز کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ نجی شعبے کو دیے گئے قرضے 2024 میں 2004 کے مقابلے میں آدھے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں میں 74 فیصد بڑے کارپوریٹس کو دیے گئے ہیں۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مالیاتی شعبہ موسمیاتی خطرات سے بچا نہیں رہ سکتا، اس لیے اس کے پائیدار کام کے لیے ریسرچ اور پالیسی اقدامات ضروری ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکاری شعبہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے لیے بہت اہم ہے اور اس کے ذریعے معاشی ترقی کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔