شادی میں کامیابی کے لیے رشتہ میں برداشت ضروری ہے:بہروز سبزواری

07:18 PM, 25 Feb, 2025

کراچی :معروف اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی طلاقوں کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی حاکمانہ سوچ اور والدین کی بے جا محبت اس کے بڑے اسباب ہیں۔

اپنی اہلیہ صفینہ بہروز کے ساتھ  نجی ٹی وی  کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے، بہروز سبزواری نے اپنے کامیاب شادی شدہ زندگی کے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ صفینہ ان کی خوش قسمتی کا راز ہیں اور ان سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں کامیابیاں آئیں۔

صفینہ بہروز نے بتایا کہ شادی کے اتنے سال گزرنے کے باوجود محبت، کیئر اور عزت میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کا زیادہ خیال رکھتی ہیں اور محبت میں بھی زیادہ پیش پیش رہتی ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ والدین کی محبت بے مثال ہوتی ہے، لیکن میاں بیوی کے رشتہ میں جو قربت اور ہم آہنگی ہوتی ہے، وہ سب سے خاص ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، شادی میں کامیابی کے لیے رشتہ میں برداشت ضروری ہے اور اسی جذبے کی بدولت ان کی اہلیہ نے اپنے خاندان کو جوڑے رکھا ہے۔

انہوں نے طلاقوں کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لڑکیوں میں برداشت کی کمی ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق، والدین اپنی بیٹیوں کو شادی سے قبل بہت زیادہ لاڈ پیار دیتے ہیں، جس کی وجہ سے لڑکیاں شادی کے بعد اپنے شوہر سے حاکمانہ سلوک کرتی ہیں اور یہ رشتہ کی ہم آہنگی کو متاثر کرتا ہے، جو آخرکار طلاق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مزیدخبریں