افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ: دوسرا مرحلہ شروع

06:44 PM, 25 Feb, 2025

اسلام آباد:  افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اس مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو واپس افغانستان بھیجا جائے گا۔ پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد اے سی سی کارڈ کے تحت قانونی طور پر مقیم ہیں، جنہیں اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں 31 مارچ تک افغان شہریوں کو وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے نکالنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ اس تاریخ کے بعد افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا جائے گا، اور پھر افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 30 جون تک تیسرے ملک جانے کے خواہش مند افغان شہریوں کے قیام کی اجازت میں توسیع کی جائے گی، جبکہ کسی بھی ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہریوں کو اسلام آباد میں قیام کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں