کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے کسانوں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے اس اقدام کا آغاز کرتے ہوئے زرعی میلے کا افتتاح کیا۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ 15 لاکھ ہاری اب خود آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے بینظیر ہاری کارڈ حاصل کر سکیں گے، جس کے تحت انہیں سبسڈی دی جائے گی۔ سندھ حکومت نے اس مقصد کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کی ہیں تاکہ کسانوں کو آسانی سے رجسٹر کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے آبادگاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے حامل کسانوں کو نقد امداد، قرضے، اور دیگر زرعی فوائد ملیں گے، جس سے ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔