لفٹ حادثے میں میئر کراچی اور ڈپٹی میئر محفوظ، عباسی شہید ہسپتال میں افراتفری

04:44 PM, 25 Feb, 2025

کراچی :کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ کے گرنے کے حادثے میں محفوظ رہے۔ لفٹ چوتھی منزل پر پھنسنے کے بعد زور دار دھماکے کے ساتھ نیچے آگری، تاہم دونوں افسران اور دیگر افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ لفٹ میں 15 سے زائد افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد ہسپتال میں افراتفری پھیل گئی، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں