ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو “وِنر”بھارت کو واضح طور پر “لوزر”قرار دیدیا

04:05 PM, 25 Dec, 2025

واشنگٹن : امریکی جریدے "فارن پالیسی" نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سراہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے دوسرے دور میں واشنگٹن میں اپنی پوزیشن کو دوبارہ مضبوط کیا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان اس وقت امریکا کے لیے ایک "قابل اعتماد اور اہم شراکت دار" بن چکا ہے، جبکہ بھارت کو اس دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت، خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں، نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان نے نہ صرف عالمی سطح پر اپنے تعلقات میں اہمیت حاصل کی بلکہ امریکا کے ساتھ متعدد معاملات پر کامیاب مذاکرات بھی کیے۔

امریکا کے نزدیک پاکستان اب ایک "وِنر" کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جبکہ بھارت کو "لوزر" کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں پر بھارت کی مایوسی اور اس کے روسی تیل کی خریداری نے امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات کو متاثر کیا۔پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق، "اب وقت آ گیا ہے کہ ان کامیابیوں کو عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے"۔

مزیدخبریں