کالعدم ٹی ٹی پی امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے، امریکی جریدہ

12:45 PM, 25 Dec, 2025

اسلام آباد : امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ (ٹی ٹی پی) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ٹی ٹی پی پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، اور خاص طور پر خیبر پختونخوا میں ان کے حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جن میں ایم 4 اور ایم 16 رائفلیں اور نائٹ وژن سائٹس شامل ہیں۔ ان ہتھیاروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں لگنا تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں بیچے جا رہے ہیں، جہاں سے دہشت گرد ان ہتھیاروں کو خرید کر پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر کے پاکستانی سرزمین پر حملے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں