یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کل پاکستان آئیں گے

12:58 PM, 25 Dec, 2025

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل جمعہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے امارات کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے شیخ محمد بن زاید نے قبول کر لیا ہے۔

شیخ محمد بن زاید کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔ اس دوران وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

امارات کے صدر کی آمد کے پیش نظر جمعہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ دورے کے تمام انتظامات ٹھیک سے مکمل کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں