دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں اور جشن ، سانتاکلاز خوشیاں بانٹنے میں مصروف

02:56 PM, 25 Dec, 2025

نیویارک : دنیا کے مختلف حصوں میں کرسمس کی رنگینیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، اور سانتاکلاز خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔ ویٹی کن سٹی میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور سینٹ پیٹرز سکوائر میں کرسمس ٹری اور نیٹیوٹی سین سجایا گیا۔ بیت اللحم میں رنگین پریڈ ہوئی جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

کیپ ٹاؤن میں کرسمس کی موسیقی کی محافل ہوئیں، اور فرانس، اٹلی، روس سمیت کئی ممالک میں کرسمس کے جشن کا ماحول تھا۔ ہر طرف خوشی کا سماں تھا، اور لوگ ایک دوسرے سے محبت اور خوشیاں بانٹ رہے تھے۔

ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو نے کرسمس کی دعائیہ تقریب میں انسانیت، غریبوں اور بالخصوص تارکین وطن کی مدد کرنے پر زور دیا۔ ان کا پیغام تھا کہ دنیا بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ملازمین کو ٹیلیفونک گفتگو کر کے کرسمس کی مبارکباد دی۔ فرانس، سپین، اٹلی اور دیگر ممالک میں کرسمس بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، اور سانتاکلاز لوگوں میں تحفے اور خوشیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں