پی سی بی کو قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ درکار

06:59 PM, 25 Aug, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق مقرر کیے جانے والے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گی۔

اس عہدے میں دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار 9 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ بورڈ نے خواہشمند افراد کو مقررہ تاریخ سے قبل درخواست کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیلڈنگ کوچ کی تعیناتی کا مقصد قومی ٹیم کے فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا اور کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں