ایکس ویل 19 ستمبر کو کراچی میں پرفارم کریں گے، ’’فرسٹ لائٹ‘‘ میوزک شو کا اعلان

05:15 PM, 25 Aug, 2026

کراچی: عالمی شہرت یافتہ سویڈش ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایکس ویل (Axwell) 19 ستمبر 2026 کو کراچی میں لائیو پرفارم کریں گے۔ ان کی پرفارمنس ’’فرسٹ لائٹ، فیچرنگ ایکس ویل‘‘ کے عنوان سے معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں ہوگی۔

ایونٹ میں ایکس ویل مرکزی فنکار کی حیثیت سے پرفارم کریں گے، جبکہ پاکستانی فنکار بلال بروہی اور ہیزی میوزک شو کا آغاز کریں گے۔ منتظمین کے مطابق تقریب کے لیے عالمی معیار کی پروڈکشن، خصوصی طور پر تیار کردہ اسٹیج اور بڑے فارمیٹ کے ویژولز کا انتظام کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ شرکا کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے خواتین کے لیے خصوصی سولو سیکشن بھی رکھا جائے گا۔

او پی پروڈکشنز کے مطابق ’’فرسٹ لائٹ‘‘ پاکستان میں عالمی سطح کے لائیو میوزک ایونٹس کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں