فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران سفارتی لحاظ سے اہم رہا، نتائج جلد سامنے آئیں گے: ایرانی صدارتی دفتر

03:31 PM, 25 Aug, 2026

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب اور سفارتی اعتبار سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق دورے کے دوران اہم سفارتی پیش رفت ہوئی اور قابل قدر نتائج حاصل ہوئے۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی سود مند رہا، جبکہ دورے کے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
دورۂ ایران کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں