وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کام تیز کرنے کا حکم

01:38 PM, 25 Aug, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کی چاردیواری، چیک پوسٹس کی ری ماڈلنگ اور سائیکلنگ و واکنگ ٹریکس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی زون کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو جدید، محفوظ اور خوبصورت سفارتی زون بنائیں گے اور شہریوں و سفارتی برادری کے لیے سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

مزیدخبریں