وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورۂ چین، شِن جِیانگ میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا

01:16 PM, 25 Aug, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئی ہیں۔ چین پہنچنے پر ایئرپورٹ پر اعلیٰ چینی حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا جائے گا۔

دورۂ چین کے دوران مریم نواز شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس ہال میں اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کریں گی۔ دورے کے دوران مختلف اہم شخصیات اور حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

مریم نواز سے پارٹی سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں