اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس اور دیگر کثیرالجہتی روابط سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔