ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا علاقائی امن پر زور

10:10 AM, 25 Aug, 2026

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا دورہ مکمل کرلیا اور وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ایران امریکا جنگ بندی، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی سپیکر باقر قالیباف، رہبر اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن کے فروغ اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایرانی قیادت نے کشیدگی کم کرنے اور امن کی سہولت کاری کے لیے پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا

مزیدخبریں