مزدوروں کا قتل، بلوچستان میں امن و ترقی کے خلاف دہشت گردوں کی سازش

02:32 PM, 25 Aug, 2026

سرانان :بلوچستان کی قیادت نے سرانان میں محنت کش مزدوروں پر فائرنگ اور 4 مزدوروں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قیادت کے مطابق دہشت گردی کے ان واقعات کا مقصد صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو متاثر کرنا ہے۔ تربت میں 7 مزدوروں کے اغوا اور قتل سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات دہشت گردوں کے عوام دشمن عزائم کو واضح کرتے ہیں۔

سرانان میں گزشتہ روز سڑک کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 محنت کش شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ بلوچستان کی قیادت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کا عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں