لاہور:جیپ نے اپنے مشہور رینگلر کا 2027 ماڈل سموکی ماؤنٹین ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے، جو جنوبی ایپالیچین کے پہاڑی ماحول اور ثقافت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ جیپ کے 85ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیے جانے والے خصوصی ایڈیشنز میں دسویں ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
نیا ایڈیشن چار دروازوں والے رینگلر وِلِز پر مبنی ہے۔ بیرونی حصے میں خصوصی ہُڈ ڈیکلز، باڈی کلر ہارڈ ٹاپ اور فینڈر فلیئرز، بلیک گرِل اور 17 انچ کے بلیک وہیلز شامل کیے گئے ہیں۔ گاڑی میں 33 انچ BFGoodrich KO2 آل ٹیرین ٹائرز معیاری ہیں، جبکہ 35 انچ ٹائرز کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
آف روڈ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے جیپ نے Dana 44 فرنٹ اور ریئر ایکسلز، لاکنگ ریئر ڈیفرینشل، 4.10:1 ایکسل ریشو اور ٹریلر ہچ کو اسٹینڈرڈ فیچرز میں شامل کیا ہے۔
کابن میں گرم نشستیں، ہیٹڈ اسٹیئرنگ وہیل، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول اور گیراج ڈور اوپنر دیا گیا ہے۔ خصوصی انٹیریئر میں ٹیرراکوٹا سلائی، بلیز اورنج ایکسنٹس اور 1941 وِلِز پیراشوٹ سے متاثر گرافکس شامل ہیں۔
سموکی ماؤنٹین ایڈیشن 2.0 لیٹر اور 3.6 لیٹر انجن کے ساتھ آٹومیٹک ٹرانسمیشن میں دستیاب ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 51,760 ڈالر رکھی گئی ہے، جس میں ڈیسٹینیشن فیس بھی شامل ہے۔