آزاد کشمیر اسمبلی: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

10:00 AM, 25 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج مکمل کیا جائے گا۔

اسمبلی کا اجلاس موجودہ سپیکر چودھری لطیف اکبر کی صدارت میں ہوگا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار صبح 10 سے 11 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔

امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے صبح 11 بج کر 45 منٹ تک کا وقت دیا گیا ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دوپہر 2 بجے جبکہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ نومنتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اسی روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے طارق فاروق جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قاسم مجید کو سپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں