ممبئی: بھارت کے سب سے بڑے ریئلٹی شو بگ باس کا 19واں سیزن شروع ہو گیا ہے، جس میں اس بار ناظرین کو کئی اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ پہلی بار یہ شو OTT پلیٹ فارم پر پہلے نشر کیا جا رہا ہے، جب کہ روایتی طور پر یہ سب سے پہلے ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔
نئے سیزن کی تھیم "گھر والوں کی سرکار" ہے، جس میں فیصلے کرنے کا اختیار شرکا کو دیا گیا ہے۔ بگ باس کی مداخلت محدود ہوگی، اور ناظرین صرف ووٹنگ کے ذریعے اثرانداز ہو سکیں گے۔
شو کے میزبان حسب روایت سلمان خان ہیں، جو ابتدائی 15 ہفتے شو ہوسٹ کریں گے۔ بعد ازاں انیل کپور یا فرح خان جیسے مہمان میزبانوں کی آمد متوقع ہے۔
شرکا میں اشنور کور، ذیشان قادری، نیہال چداسما، نغمہ میراجکر، امل ملک، نتالیا اینجل اور دیگر مشہور چہرے شامل ہیں۔ ابتدائی قسط میں عوامی ووٹنگ کے ذریعے مریدل کو گھر میں داخل ہونے کا موقع ملا، جب کہ شہباز گل ووٹ حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیزن کے دوران انڈر ٹیکر اور مائیک ٹائسن جیسے عالمی اسٹارز کی بطور وائلڈ کارڈ انٹری شرکت ممکن ہے، جس سے شو کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔