رانا ثناء اللہ کے گھرپر 9 مئی حملہ کیس میں زرتاج گل ، عمر ایوب ، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں

01:50 PM, 25 Aug, 2025

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 59 رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو اس کیس سے بری کر دیا۔ جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سابق اپوزیشن رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

کل 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں دی گئیں، جن میں سے 59 کو 10 سال اور 16 کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ باقی 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ سزا یافتگان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا دی گئی۔

یاد رہے کہ یہ کیس اس واقعے سے جڑا ہے جو 9 مئی کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا تھا۔ اس پر سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں