لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں چل رہی خبروں کی سختی سے نفی کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ محمد رضوان کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان سلمان علی آغا اور شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان سعود شکیل ہوں گے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ پی سی بی نے ایسی تمام افواہوں کو بالکل بے بنیاد قرار دیا ہے۔
یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں تھیں جب کہا جا رہا تھا کہ بورڈ محمد رضوان اور شان مسعود کی جگہ نئی قیادت کے لیے غور کر رہا ہے، مگر اب اس کی سختی سے تردید ہو چکی ہے۔