لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثناء کو پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کا موقع دیا گیا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، تاہم پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
اس بار ٹیم میں کئی نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔
گزشتہ کوالیفائر سکواڈ سے دو کھلاڑی — گل فیروزہ اور نجيحہ علوی — باہر ہو گئی ہیں، جب کہ ان کا نام نان ٹریولنگ ریزرو میں شامل کر دیا گیا ہے۔
مکمل 15 رکنی سکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزرو:
گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر۔
ورلڈ کپ سے قبل قومی ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز بھی کھیلے گی، جو 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں ہوں گے۔