حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 256 ویں عرس کی تقریبات اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر

11:16 AM, 25 Aug, 2025

قصور : قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 256 ویں عرس کی تقریبات کا اختتام ایک اجتماعی دعا سے ہوا۔ رات کے تین بجے پیر علی حیدر شاہ نے دعا کی، جس میں ملک کی سلامتی، پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔ ساتھ ہی پاکستان کی حفاظت اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

منیجر اوقاف قصور نے بتایا کہ اس دعا میں سیلاب زدگان اور فلسطینی بھائی بہنوں کے لیے بھی دعا کی گئی تاکہ اللہ ان کی مشکلات آسان کرے۔

اس موقع پر قصور کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں عقیدت مند جمع ہوئے، جنہوں نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات کو یاد کیا اور ان کی درگاہ پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔ تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک جگہ جمع ہو کر ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا گو بنے۔

مزیدخبریں