اسلام آباد میں اہم سفارتی بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

04:51 PM, 25 Apr, 2026

اسلام آباد :وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ ملک کی مقتدر قیادت بھی شریک تھی، جن میں      نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اس  ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور اس کے علاقائی امن پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ پاک، ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت اور سرحدی سکیورٹی میں بہتری لانے پر اتفاق ہوا۔
 بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  وزیراعظم،فیلڈ مارشل  اور وزیر خارجہ کی بیک وقت ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی سٹریٹجک اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ملاقات خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے دونوں ممالک کی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں