فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک، ایران دفاعی و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

04:36 PM, 25 Apr, 2026

اسلام آباد:فیلڈ مارشل   سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے درمیان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اور اعلیٰ آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ جغرافیائی تبدیلیوں پر گہری مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران درج ذیل امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔
 پاک، ایران بارڈر کو 'امن کی سرحد' بنانے اور سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مشترکہ میکانزم کو مزید فعال بنانے پر اتفاق ہوا۔ خطے میں جاری کشیدگی اور اس کے امن پر اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ موقف اپنانے پر گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل   اور ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں برادر اسلامی ممالک کا ایک پیج پر ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں