واشنگٹن / لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے خلاف سخت تجارتی اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے بھاری ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔ برطانوی اخبار 'دی ٹیلیگراف' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر برطانیہ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل، میٹا اور ایپل کو نشانہ بنانا بند نہ کیا تو امریکہ بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں وہ کمپنیاں پسند ہوں یا نہ ہوں، وہ امریکی کمپنیاں ہیں، اور مجھے یہ ہرگز پسند نہیں کہ کوئی ہماری کمپنیوں کو نشانہ بنائے۔یہ دھمکی برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف آسٹریلیا کی طرز پر سخت قانون سازی کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان مستقبل میں پاک-برطانیہ تجارتی تعلقات میں بڑی دراڑ پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی کمپنیوں کو چھیڑا تو برطانیہ پر بھاری ٹیرف لگا دیں گے: صدر ٹرمپ کی کیئر سٹارمر کو کھلی دھمکی
01:01 PM, 25 Apr, 2026