بھارتی ڈس انفارمیشن مہم ناکام: پاکستان کی 'سٹریٹجک کمیونیکیشن' نے پہلگام فالس فلیگ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

12:05 PM, 25 Apr, 2026

اسلام آباد :پاکستان نے ابلاغی محاذ پر بھارت کو بڑی شکست دے دی۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے گرد بُنا گیا بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر اور جامع ابلاغی حکمتِ عملی (Strategic Communication) کے باعث زمین بوس ہو گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے شروع کی گئی ڈس انفارمیشن مہم کو پاکستان نے حقائق اور ٹھوس شواہد کے ذریعے مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا ہے۔ پاکستان کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن نے ثابت کر دیا کہ بھارتی الزامات محض ایک من گھڑت کہانی تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
پاکستانی ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازشوں کے پرخچے اڑاتے ہوئے دنیا کو یہ دکھایا کہ کس طرح بھارت جھوٹے آپریشنز کا سہارا لے کر خطے کا امن داؤ پر لگاتا ہے۔ عالمی برادری کے سامنے بھارتی جھوٹ کے بے نقاب ہونے سے نئی دہلی کو شدید سفارتی خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماہرینِ ابلاغیات کا کہنا ہے کہ پہلگام کے معاملے پر پاکستان کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی نے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کو مفلوج کر دیا۔ آج دنیا بھر میں بھارت کا گمراہ کن بیانیہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور سچ ایک بار پھر غالب آ گیا ہے۔

مزیدخبریں