پاک چین اقتصادی تعاون کا نیا رخ: صدر زرداری کا ایک ہفتہ طویل دورۂ چین آج سے شروع  ہوگا

11:42 AM, 25 Apr, 2026

اسلام آباد :پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے صدر آصف علی زرداری آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری چینی شہروں چانگشا اور سانیا کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ چینی صوبائی حکام اور اقتصادی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے جن کا بنیادی مقصد زراعت، ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کا یہ دورہ سی پیک (CPEC) کے اگلے مرحلے اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

مزیدخبریں