پاک فوج دشمن کی دھجیاں اڑانے کو تیار!

09:09 AM, 25 Apr, 2026

پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور پہلگام فالس فلیگ ڈرامے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور عوام کی سلامتی کے خلاف بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب قومی طاقت کے مکمل دائرہ کار میں دیا جائے گا۔ بھارت کی ”جنگجو پالیسی“ کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستانی قوم نے امن کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے، لیکن یہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی کو بھی اپنی خودمختاری، سلامتی، وقار اور اپنے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔ پاکستان نے ہمیشہ ہی خطے میں ایک پُرامن ملک کے طور پر پہچان بنائی ہے ۔ لیکن فورسز نے ہمیشہ سے ہی واضح کیا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ دشمن نے شاید اسی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ لیا تھا اور پہلگام واقعے کا ڈرامہ رچایا۔ ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ یہ واقعہ کسی فلم کی طرح تھا۔ ایک سکرپٹ کا حصہ تھا۔ بھارت نے مکاری دکھاتے ہوئے اس فلم کو سکرپٹ کے ساتھ لانچ کیا اور پھر اسی کو جواب بنا کر پاکستان کے خلاف آپریشن سندور لانچ کر دیا ۔ انڈیا نے پاکستان پر چھ اور سات مئی کو حملوں کو آپریشن سیندور کا نام اس لئے دنیا تاکہ اپنے ملک میں ایک عوامی حمایت سمیٹی جا سکے ۔ اپنے ملک کے باسیوں کو یہ باور کرایا جا سکے کہ وہ حالت جنگ میں ہیں ۔ اسی طرح گودی میڈیا کو رام کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دیا گیا تاکہ عوام کے جذبات مزید ابھارے جائیں ۔ انڈین میڈیا کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا نام سیندور اس لیے رکھا گیا کیونکہ انڈین حکومت پہلگام حملے میں مارے گئے انڈین شہریوں کی بیواو¿ں کو انصاف اور مکمل بدلے کا پیغام دینا چاہتی تھی۔ بھارتی خواتین شادی کے بعد اپنی مانگ میں سیندور لگاتی ہیں اور بیوہ ہونے کے بعد سیندور نہیں لگایا جاتا۔یہ ایک ایسا ڈرامہ تھا جو بھارت میں ہی بے نقاب ہونا شروع ہو گیا۔ بھارتی عوام نے سوالات اٹھانا شروع کر دیئے گئے پہلگام میں جو لوگ مارے گئے ہیں ان کی مکمل فہرست کہاں ہے ؟ ان کی شناخت کیوں چھپائی جارہی ہے ؟فیک سوشل میڈیا کی تصاویر جاری کرائی گئیں اور یہ تاثر دیا گیا کہ بے گناہ عوام کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی بہرحال اسی بنیاد پر بھارتی فوج نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی جسارت کر لی جس کے بعد کو ایسا منہ توڑ جواب دیا گیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔ دفاعِ وطن کے درخشاں باب معرکہ حق کی کامیابی پوری دنیا میں گونج رہی ہے ۔ پاکستان کے جواب کا نام تھا ”بنیان مرصوص“ ۔ جس کا حال ہی میں ایک شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس میں قوم اور افواجِ پاکستان کے مثالی اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔معرکہ حق ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ جب پاکستان کے غیور عوام اپنی افواج کے ساتھ بنیان مرصوص کی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس موقع پر یہ امر بھی اجاگر کیا گیا کہ پاکستانی قوم نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کا مو¿ثر جواب دیا اور صرف مستند قومی بیانیے پر اعتماد کیا۔ ٹیزر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جب قوم اور فوج ایک ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، ایک سال قبل افواجِ پاکستان کے جوانوں نے جرا¿ت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔ معرکہ حق کی کامیابی اور دشمن کی شکست آج بھی یادگار ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کے دوران لڑی گئی جنگ کے دوران پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز فتح ون میزائل سے کیا۔ فتح پاکستان کا تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائل سسٹم ہے جس میں شامل میزائل 120 سے 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وہ فتح تھی جس نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔ اس کے بعد بھارت نے گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ ترک نہ کیا۔ ہر روز بھارتی وزیر اور خود مودی بھی بیانات دیتا رہا اور اپنے عوام کو خوش کرنے کےلئے جھوٹ کا سہارا لیتا رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ بھارت اپنی رہی سہی عزت بچانے کے لئے پھر پراکسی وار کا سہارا لے رہا ہے ۔ فیک نیوز کا ایجنڈا بھارت کا پرانا ہتھیار ہے ۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان آپریشن سندور میں ہزیمت کو چھپانے کی کوشش کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ ایک بیان میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ پچھلے سندورکو بھول جائیں، نئی ٹیکنالوجی اورنئے سسٹم کو پرانے سسٹم کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔اس کے علاوہ بھارتی چیف آف ڈیفنس نے خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کی بہتری پربھی زور دیا اور کہا کہ اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔ تو یہ تھی ایک نئی گیدڑ بھبکی جس کی کوئی اہمیت نہیں ۔ پاکستان کی فورسز ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ پاک فوج کا دنیا بھر میں کوئی ثانی نہیں ۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں ہر چیلنج اور خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں