پشین میں دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 9 ہلاک

08:22 PM, 25 Apr, 2025

پشین: بلوچستان کے حساس علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کی، جس میں 9 مطلوبہ شدت پسند ہلاک کر دیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور حساس دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزیدخبریں