سری نگر:غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث قوتیں ایک بار پھر قریب آ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے آئے ہوئے 15 سے زائد اہلکار سری نگر میں موجود ہیں، جنہیں بھارتی حکومت نے خصوصی مشن پر تعینات کیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اہلکار جدید جاسوسی اور تکنیکی سازوسامان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے آپریشن کو عملی جامہ پہنانا ہو سکتا ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کر کے سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد خطے میں امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔