پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

07:50 PM, 25 Apr, 2025

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 15ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز اس وقت دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کریں گی۔

کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچ کی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل کریں گے۔

مزیدخبریں