سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 300 روپے سستا

05:50 PM, 25 Apr, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آج واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے زیورات خریدنے والے صارفین نے کچھ سکون کا سانس لیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 833 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونا سستا ہو گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہوئی اور اب سونا 3,305 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی شرح میں ردوبدل کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

 
 

مزیدخبریں