بھارت کی جارحیت سے خطے میں جنگ کا خطرہ:خواجہ آصف کا عالمی برادری کو انتباہ

04:29 PM, 25 Apr, 2025

لندن :وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل جنگ کا آغاز ہو جائے گا، جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو فکر مند ہونا چاہیے، کیونکہ جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان تصادم کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔

برطانوی ٹی وی سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کے الزامات کو مسترد کیا اور اسے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی دباؤ کے باوجود کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں