حافظ نعیم الرحمان نے  26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت

03:06 PM, 25 Apr, 2025

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس ہڑتال میں تمام تاجر تنظیمیں یکجا ہیں۔ انہوں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورت حال اب انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی ہر حکمت عملی میں اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہوتا ہے، اور یہ تینوں طاقتیں مل کر خطے میں اپنی مرضی کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، کیونکہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں ہے

مزیدخبریں