جماعت اسلامی کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

02:30 PM, 25 Apr, 2025

کراچی: جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 90 فیصد تباہی ہو چکی ہے اور 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

منعم ظفر نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں مزید مضبوط موقف اپنانا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی بھی سخت مذمت کی۔

مزیدخبریں