اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق شکایات درج کرانے کیلئے نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔
امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شہری ویزا فراڈ سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ امریکی حکام کو دے سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پورٹل کے قیام کا مقصد عوام کیلئے مشتبہ ویزا فراڈ کی معلومات حکام تک پہنچانے کا طریقہ مزید آسان بنانا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات حکام کو امریکی ویزوں کے غلط استعمال اور ممکنہ فراڈ کی نشاندہی میں معاونت فراہم کریں گی۔