جاپان : جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے سکواش مقابلوں میں پاکستان نے مکسڈ ڈبلز کی کوارٹر فائنل لائن اپ میں جگہ بنا لی۔
پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی جوڑی عاصم خان اور مہوش علی نے میزبان جاپان کے کھلاڑیوں کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ حاصل کیا۔
مکسڈ ڈبلز کے ایک اور مقابلے میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی جوڑی نے مسلسل دو گیمز میں شکست دے دی، جس کے بعد پاکستانی جوڑی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
ٹیبل ٹینس میں طحٰہ بلال اور محمد خان بھی پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل نہ کرسکے اور مقابلے سے باہر ہوگئے۔
دوسری جانب کبڈی میں پاکستان آج ایران کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹینس کے لیے قومی ٹیم جاپان پہنچنے کی تیاری مکمل کرچکی ہے۔
پاکستان کی ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔