ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

08:19 PM, 24 Sep, 2025

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کا موقف ہے کہ یہ ٹیکس قانونی اور ضروری ہے، لہٰذا اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو شرعی طور پر ناجائز قرار دیا تھا، جسے ایف بی آر نے قبول نہیں کیا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور مناسب قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب یہ معاملہ عدالت عالیہ میں زیرِ سماعت آئے گا جہاں اس حوالے سے حتمی فیصلہ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں